شہباز سینئر نے اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کا صدر بننے کیلئے اصل ہاکی کلبوں کے ووٹ اڑا ڈالے

انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی مارگلہ ہاکی کلب سمیت دیگر مخالف ہاکی کلبوں کا نام سازش کے تحت ووٹرز لسٹ سے آئوٹ ،ْ ہاکی کلبوں کا احتجاج کرنیکا فیصلہ

بدھ 9 مئی 2018 14:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز سینئر کے اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کے صدر بننے اور اصل ہاکی کلبوں کے ووٹ نکالنے کی مضموم کوششوں کیخلاف اسلام آباد کے ہاکی کلبوں نے احتجاج کرنیکا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز سینئر نے اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن پر قابض ہونے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے سکروٹنی کے نام پر مخالف اصل ہاکی کلبوں کے ووٹ خارج کر دیئے جبکہ رواں ماہ منعقدہ انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی مارگلہ ہاکی کلب سمیت دیگر ہاکی کلبوں کا نام سازش کے تحت ووٹرز لسٹ سے نکلوا دیا تاکہ اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کے الیکشن میں اپنی کامیابی کو یقینی بنوا سکے۔

اس حوالے سے اسلام آباد ہاکی ایسو سی ایشن کے الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس اولمپئین مدثر خان کی نگرانی میں ہونا تھا تاہم فیڈریشن کی جانب سے دیئے گئے مقررہ وقت صبح گیارہ بجے کی بجائے دن ایک بجے تک اجلاس منعقد نہیں کروایا جا سکتا اور الیکشن کمیشن سمیت فیڈریشن کا کوئی عہددار مقامی ہوٹل نہ پہنچ سکا ۔