لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی سی ایل ملازمین کو الائونس نہ دینے پر جنرل منیجر کو نوٹس

بدھ 9 مئی 2018 14:47

لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی سی ایل ملازمین کو الائونس نہ دینے پر جنرل منیجر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو الائونس نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر جنرل منیجر پی ٹی سی ایل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے محمد آمین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محمد امین وغیرہ طویل عرصے سے محکمہ پی ٹی سی ایل میں ملازمت کر رہے ہیں، محکمہ کی جانب سے ملازمین کے پے سکیل اور الائونس میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار وکیل نے نکتہ اٹھایاں کہ ملازمین کو پے سکیل اور الائونس نہ دینا قانوں کی خلاف ورزی ہے، محکمہ ملازمین کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پے سکیل برھانے اور الائونس میں اضافہ کا حکم دے۔ عدالت نے جنرل منیجر پی ٹی سی ایل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب داخل کروانے کی ہدایت کر دی۔