امر یکن رفیو جی کمیٹی( پا کستان) اور ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن فائونڈیشن خیبر پختون خواہ کے مابین پر ائمری تعلیم کی فروغ کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

بدھ 9 مئی 2018 14:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) امر یکن رفیو جی کمیٹی( پا کستان) اور ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن فائونڈیشن خیبر پختون خواہ کے مابین پر ائمری تعلیم کی فروغ کے لئے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط اسلام آباد میں کئے گئے ۔ اس موقع پر امر یکن رفیو جی کمیٹی( پا کستان) کے چیف نمائندہ ڈاکٹر طارق چیمہ نے ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن- خیبر پختون خواہ، کے منیجنگ ڈائریکٹر ذوالفقار احمد کو خوش آمدید کہا اور تعلیم کی فلاح و بہبود کے لیے ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن- خیبر پختون خواہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔

ا نہوں نے مزید کہا کے یہ بات ہم سب کے لئے باعث صد و افتخار ہوگی کہ تمام متعلقین کی ان تھک محنت کے با عث امر یکن رفیو جی کمیٹی( پا کستان) اور وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ ، کے اشتراک سے دس لاکھ بچوں کو پر ائمری سکو لو ں میں داخل کرنے کے منصو بے کا باقائدہ ملک گیر آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس منصو بے کو پاکستان کے دوست ملک قطر کے اداری- Foundation" "Education Above Allکا خصو صی تعاون حا صل ہے ۔

اس منصو بے کا مقصد ہر ایک پاکستانی بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے ۔ پاکستان میں پر ا ئمری تعلیمی نظام کو بہت سی مشکلات کا سا منا ہے ، جن میں نمایاں مسا ئل غربت، مذہبی انتہا پسندی، دہثت گردی، سماجی نا ا نصافی اور بڑ ھتی ہوئی بیروز گاری ہیں ۔ ان تمام مشکلات کا مقا بلہ انفرادی طور پر حکو مت کے لیے ممکن نہیں ۔ امر یکن رفیو جی کمیٹی ( پا کستان) نے ایک جامع حکمت عملی کے تحت تمام متعلقین صو با ئی اور وفاقی تعلیمی فا و نڈیشن و ا دا روں کو اس عظیم منصوبے کا حصہ بنایا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد نا صرف بچوں کو تعلیمی نظام کا حصہ بنانا ہے بلکہ اساتذہ کی ٹر یننگ کے ذریعے تعلیمی نظام میں جامع تبدیلی لانا بھی ہے۔ اس مو قع پر سمائین کا کہنا تھا کا یہ عظیم مقصد ہم سب کے تعاون سے ہی پور ا ہو سکتا ہے ۔ ہم سب مل کر ہی روشن پاکستان کی بنیاد ڈال سکتے ہیں۔ ملک میں تعلیم کے فر وغ کے لیے سو ل سوسائٹی، سرکاری اداروں اور پرائیوٹ سیکٹر کو اپنا مر بوط کردار ادا کر نا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :