Live Updates

بلین ٹریز کے نام پر دھوکہ دینے والے قوم کے رہنما کیسے ہوسکتے ہیں‘

خیبرپختونخوا کے عوام کو تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا‘ خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حقیقی انقلاب برپا کریںگے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی انجینئر امیر مقام سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 9 مئی 2018 14:47

بلین ٹریز کے نام پر دھوکہ دینے والے قوم کے رہنما کیسے ہوسکتے ہیں‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلین ٹریز کے نام پر دھوکہ دینے والے قوم کے رہنما کیسے ہوسکتے ہیں‘ خیبرپختونخوا کے عوام کو تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا‘ خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حقیقی انقلاب برپا کریںگے۔ بدھ کو شہباز شریف سے انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔

اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ شہباز شریف نے صوبہ پنجاب کو بے مثال ترقی دی ہے۔ خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی نے کھنڈر میں بدل دیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام پنجاب جیسی ترقی چاہتے ہیں۔ شہباز شریف خدمت‘ محنت اور دیانت کی علامت ہیں۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے سفر کو خیبرپختونخوا میں لے کر جائیں گے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے عوام کو تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے عوام کو تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا‘ کے پی کے میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حقیقی انقلاب برپا کریں گے۔ بلین ٹریز کے نام پر دھوکہ دینے والے قوم کے رہنما کیسے ہوسکتے ہیں۔ عمران خان نیازی نے خیبرپختونخوا کے عوام کو مایوس کیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے غیور عوام اب نیازی صاحب کے نعریوں کے جھانسے میں نہیں آئینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات