موٹر وے ایم نائن پر کار اور ٹرک میں خونی تصادم‘

خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ‘ سپیکر آغا سراج درانی اور ڈپٹی سپیکر شہلارضا کااظہار افسوس ‘وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

بدھ 9 مئی 2018 14:51

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) موٹر وے ایم نائن پر کار اور ٹرک میں تصادم ، 8افراد جاں بحق ،3زخمی، لونی کوٹ تھانہ کی حد چوکی نمبر13پر ایک تیز رفتار ٹرک الٹ گیا اس دوران آنیوالی کار اس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں8افراد جاں بحق ہو گئے ان میں پانچ بچے دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے ان کا تعلق نوابشاہ سے بتایا جاتا ہے جو کراچی سے نوابشاہ جارہے تھے ان کا ایک ہی گھرانہ سے تعلق ہے جاں بحق افراد کے نام نعیم اللہ رند ، محمد بخش رند ، عبدالقدیر رند ، صابر رند ، فریدہ ، مسماة فیرروزہ ،نبیدہ اور شرمیلا شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں کاشف ، ساجد اور نبی بخش شامل ہے زخمیوں اور لاشوںکو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ‘ سپیکر اسمبلی آغا سراج درانی اور ڈپٹی سپیکر شہلارضا نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ …