چینی وزیر اعظم جاپان کے سرکاری دورے،چین،جاپان،جنوبی کوریا کے ساتویں رہنما اجلاس میں شرکت کیلئے ٹوکیو پہنچ گئے

بدھ 9 مئی 2018 14:51

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) چینی وزیر اعظم جاپان کے سرکاری دورے اور چین،جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتویں رہنما اجلاس میں شرکت کے لیے ٹوکیو پہنچ گئے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ جاپان کے سرکاری دورے اور چین۔جاپان۔جنوبی کوریا کے ساتویں رہنما اجلاس میں شرکت کے لیے ٹوکیو پہنچ گئے۔

لی کا دورہ جاپان گزشتہ آٹھ برسوں میں کسی بھی چینی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزیر اعظم ایسے وقت میں جاپان کا دورہ کر رہے ہیں جب فریقین کے درمیان طے پانے والی" چین جاپان امن و دوستی معاہدی" کے قیام کو رواں سال چالیس برس مکمل ہو چکے ہیں۔ لی جاپانی وزیر اعظم شینزوابے اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے این کے ہمراہ چین۔جاپان۔جنوبی کوریا کے ساتویں رہنما اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔ ٹوکیو آمد پر چینی وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ سہ فریقی اجلاس سے اعتماد سازی اور تعاون کو فروغ ملے گا اور علاقائی ترقی ، خوشحالی اور امن کے حوالے سے کردارادا کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :