فیصل آباد، مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،

4 مسافر جاں بحق،7 زخمی

بدھ 9 مئی 2018 14:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) فیصل آباد میں ساہیانوالہ کے قریب موٹر وے پر ایک بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد انٹرچینج کے قریب موٹروے پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملتان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں بس کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ اس میں سوار 11 مسافر زخمی ہوئے، جن میں سے 4 زخمی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

باقی 7 زخمیوں میں سے 3 کو انتہائی تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال اور ایک زخمی کو فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا، جبکہ 3 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے دی گئی۔دوسری جانب پولیس نے مرنے والوں کی لاشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔