بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت

بدھ 9 مئی 2018 14:53

فیصل آباد۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی چوری کی بیخ کنی کیلئے ٹاسک فورسز کو مزید متحرک اور کسی بھی رعایت کے بغیر بلاامتیاز بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اس ضمن میں کسی کوتاہی ، سستی ، غفلت ، لاپرواہی کو برداشت نہیں کیاجائیگا۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو مجاہد اسلام باللہ نے بتایا کہ فیسکو آپریشن سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ لائنوں کی مرمت اور تبدیلی کا زیادہ تر کام بجلی کی بندش کے دوران مکمل کیا جائے تاکہ اس سخت موسم میں صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کویقینی بنایا جاسکے اور ان کی سرگرمیاں متاثر نہ ہوںکیونکہ ایک مطمئن صارف ہی کمپنی کی بہترین پرفارمنس کاعکاس ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملازمین اور افسران کو پاور سیکٹر بالخصوص کمپنی کا امیج مزید بہتر بنانے کیلئے مزیداقدامات کرنے ہونگے جبکہ کمپنی میں جزا و سزا کا سلسلہ جاری ہے اوراس ضمن میںافسروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے لہٰذا برے نتائج کے حامل افسران و ملازمین کو سخت سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ زیادہ لاسز والی ڈویژنوں ، سب ڈویژنوں کے افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور خسارے سے نکلنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔

انہوںنے کہاکہ کمپنی پر بوجھ بننے والی ایسی ڈویژنیں نا قابل برداشت ہیں۔انہوںنے موبائل ریڈنگ کے ذریعے بجلی کے میٹروں کی ریڈنگ کے دائرہ کار کو تمام سرکل تک پھیلانے پرزور دیا تاکہ غلط وزائد ریڈنگ کی شکایات کا خاتمہ ہو سکے اور صارفین کو درست بل بروقت پہنچائے جا سکیں۔انہوںنے کہاکہ مصنوعی ریٹنگ اور لاسز کم کرنے کیلئے اوور بلنگ کی ہرگز اجازت نہیں ہے لہٰذا اوور بلنگ کے ذمہ داروں کو ہرگز