کپاس کے کاشتکاروں کو نائٹروجنی کھادوں کے بر وقت استعمال کی ہدایت

بدھ 9 مئی 2018 14:53

فیصل آباد۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کپاس کی فیصل کو کھادوں کی مطلوبہ مقدار بر وقت ڈال دیں۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کے مرکزی علاقہ جات میں کپاس کی فصل کو 58تا69کلوگرام نائٹروجن، 35کلوگرام فاسفورس اور 25کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ استعمال کریں۔

(جاری ہے)

جبکہ ثانوی علاقوں میں کپاس کی فصل کو 46تا58کلو گرام نائٹروجن، 35کلوگرام فاسفورس اور 25کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ ڈالیں ۔

انہوں نے کہا کہ فاسفورس اور پوٹاش کی تمام مقدار اور نائٹروجن کی مقدار کا 1/3حصہ بوائی کے وقت استعمال کیا جائے جبکہ 1/3حصہ نائٹروجن پہلے پانی کے ساتھ ڈوڈیاں بنتے وقت اور باقی ماندہ نائٹروجن کی مقدار دوسرے پانی کے ساتھ پھول شروع ہونے پر استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :