رمضان المبارک میں ریڈیو پاکستان سرگودہا ’’ مقابلہ نعت خوانی ‘‘ کا انعقاد کرے گا

بدھ 9 مئی 2018 14:53

سرگودھا۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) رمضان المبارک میں ریڈیو پاکستان سرگودہا ’’ مقابلہ نعت خوانی ‘‘ کا انعقاد کرے گا جو کہ دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک پورے رمضان المبارک میں دینی تعلیمات کے پروگرام محفل نعت مقابلہ ہوا کرے گا‘ اس مقابلے میں ہر عمر کے مرد وخواتین نعت خواں شامل ہو سکتے ہیں‘ مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں اول ‘دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے نعت خوانوں کوانعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی جائیںگی‘مقابلہ نعت خوانی میں شرکت کے خواہشمند ریڈیو پاکستان سرگودہا سے رابطہ کر کے اپنی انٹری کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :