محکمہ بہبودآبادی کے زیر اہتمام صحت مند بچوں میں مقابلے کا انعقاد

بدھ 9 مئی 2018 14:53

سرگودھا۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) محکمہ بہبودآبادی کے زیر اہتمام فلاحی مرکز چک نمبر 7 شمالی تحصیل بھلوال اور فلاحی مرکز شبیر کالونی تحصیل سرگودہا میں صحت مند بچوں کامقابلہ کروایا گیا‘ مقابلے میں ایک سے تین سال کے بچوں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

جس میں اول ‘دوئم اور سوئم آنے والے بچوں کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر رانا فیصل سعید نے انعامات تقسیم کئے ۔انہوں نے ماں اور بچے کی صحت کے بارے میں لوگوں کوآگاہی اور فلاحی مرکز پر دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بتایا گیا ۔