گندم کو موسمی اثرات سے بچانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت

بدھ 9 مئی 2018 14:53

سرگودھا۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء)کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے کہاہے کہ سابقہ ذخائر کے باوجود حکومت کسانوں سے گندم مقررہ نرخوں پر خرید رہی ہے تاکہ انہیں استحصال سے بچایا جاسکے ‘ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گندم خریداری مرکز آسیانوالہ کے دورہ کے دوران کیا‘ اس موقع پران کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طار ق خان نیازی ‘ اسسٹنٹ کمشنر عدنان شہزاد‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ شیخ محمد اقبال اورفوڈ افسران بھی موجود تھے‘ کمشنر نے مرکز کے مختلف گوداموں کاد ورہ بھی کیا‘ انہوں نے موئسچرمیٹر سے گندم کی رطوبت چیک کی اور گندم کو محفوظ بنانے اور اسے موسمی اثرات سے بچانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی‘ انہوں نے باردانہ کی تقسیم او رگندم کی خریداری کی تفصیلات حاصل کیں جبکہ موقع پر موجود کسانوں سے گندم کی خریدار ی او رباردانہ کی تقسیم کے بارے میں ان کے مسائل سنے او رانہیں مصالحتی کمیٹیوں کے ذریعے فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔