رمضان المبا رک کے حوالے سے کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلا س

بدھ مئی 15:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبار ک میں مساجد و امام بارگاہوں پر سیکورٹی موثر بنانے ، شہر میں ٹریفک دبائو کو ختم کرنے ، کھانے پینے کی اشیا کی مناسب قیمت پر فر وخت کو یقینی بنانی سمیت مختلف اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدار ت ان کے دفتر میں ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میںفیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان المبار ک میں مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکورٹی کو موثر بنانے کے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے اجلاس کو بتایا گیاکہ پولیس نے مساجد اور امام بارگاہوں پر ماہ رمضان المبار ک میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔

ڈی آئی جی پولیس جنوبی آزاد خان نے اجلاس کو منصوبہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا ئے گا تاکہ روزہ داروں کو افطار سے قبل گھر پہنچنے میں دشوار ی نہ ہو۔۔ٹریفک پولیس نے اجلاس کو بتایا کہ ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے ہنگامی منصوبہ تیا ر کر لیا ہے اجلاس نے فیصلہ کیا کہ شہر میں ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے ٹریفک وارڈنز سے مدد لی جائے گی۔

اجلاس نے یہ بھی فیصلہ کیاکہ ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والی تجاوزات کو ہٹایا جائے گا۔میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن نے اجلاس کو بتا یا کہ بلدیہ عظمی کراچی نے ٹریفک وارڈنز کی ماہ رمضان میں شہر میں ٹریفک دبائو کو کم کر نے کی کوششوں کو موثر بنانے اور ٹریفک پولیس کی مدد کر نے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ٹریفک وارڈنز کی تربیت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔

تربیتی پروگرام میں ٹریفک کنٹرول کر نے کے حوالہ سے انھیں رہنما اصولوں سے آگاہی دی گئی ہے ۔انھوں نے کمشنر کو یقین دلایا کہ ٹریفک وارڈنز شہر میں ٹریفک روانی بہتر بنانے کی حکومت کی کوششوں میں ٹریفک پولیس کی بھر پور مدد کریں گے اور مختلف مصروف اور ٹریفک دبائو والے چوراہوں اور شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول کرنے کے فرائض انجا م دیں گے ۔واٹر کمیشن کی ہدایت پر سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر جگہ جگہ پڑے تعمیراتی ملبے ، پرانی ناکارہ گاڑیوں ، مشینری اور دیگر اشیا کی وجہ سے شہر میں پیدا ہونے والی بدنمائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

اجلاس نے اتفاق کیا کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر جگہ جگہ پڑے تعمیراتی ملبے ، پرانی ناکارہ گاڑیوں ، مشینری اور دیگر اشیا کی وجہ سے شہر میں بدنمائی اور پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کے ٹریفک کیلئے دشواری کا سبب بن رہی ہیں اس صورتحال کو ترجیحی اقدامات کر کے بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔فیصلہ کیا گیا کہ واٹر کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں ضلعی انتطامیہ متعلقہ بلدیاتی اداروں کے تعاون سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی ضلعی بلدیات ، کنٹونمنٹ بورڈزاور بلدیہ عظمی اور دیگر وفاقی اور صوبائی سطح کے متعلقہ ادارے ضلعی انتظامیہ کو لاجسٹک اور افرادی قوت سمیت ضروری مدد فراہم کریں گے فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ عظمی کراچی اور متعلقہ ادارے اس سلسلہ میں سٹرکوں پر پڑے ناکارہ اور لاوارث گاڑیوں اور مشینری کے بارے میں انتباہی اشتہار کے ذریعے ان کے مالکان سے درخواست کریں گے کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیوں،مشینری یا دیگر سامان کو ہٹالیں ورنہ وہ ضبط کر لی جائیں گی اور نیلام کر دی جائیں گی ۔

کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ منصوبہ بندی کا ساتھ کام کریں ہر اسسٹنٹ کمشنر اور مختار کار کو پابند کریں کہ وہ کارروائی سے قبل اپنے اپنے علاقہ کا ورک پلان بنائیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ سٖڑکوںاور فٹ پاتھوں سے مبلہ ہٹانے کا کام پندرہ روز میں مکمل ہو جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان المبار ک میں سحر ، افطار اور تراویح کے اوقات میں کے الیکٹرک بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے گریز کرے گی کے الیکٹرک کے نمائندے نے اجلاس کو یقین دلایا کہ کے الیکٹرک اجلاس کے فیصلہ پر عمل کرے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک غیر اعلانیہ اور تیکنکی خرابیوں کے باعث پیدا ہونے والی بجلی کی عدم فراہمی کی شکایت کے ازالے کا موثر نظام بنائے گی فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں کے الیکٹرک کا نمائندہ خدمات انجام دے خو د مو جو د ہو گا جو بجلی کی شکایت سننے اور شکایت کے ازالے میں شہریوں کی مدد کرنے کیلئے ہر ممکنہ طور پر بجلی کی فراہمی میں حائیل یکنکی کرے گا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان المبارک میںفروٹس اور دیگر کھانے پینے کی اشیا پر مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا جائی گا تمام ڈپٹی کمشنر ز اپنے اپنے ضلع میں فروٹس اور دیگر اشیا کی مناسب طور پر مقرر کی جانے والی سرکاری قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں گے اس سلسلہ میں روزانہ اسسٹنٹ کمشنرزاور مختار کاروں کی نگرانی میں قیمتیں چیک کی جائیں گی اس سلسلہ میں تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز ٹیمیںتشکیل دیں گے جو اپنے اپنے علاقوں میں قیمتیں چیک کریں گی اور مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی کر نے والے دکانداروںکے خلاف کارروائی کریں گے۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کر نے والے دکانداروں کے خلاف کوئی رعایت نہ کریں سخت کارروائی کریں۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن، ڈی آئی جی پولیس جنوبی آزاد خان ، ایڈیشنل کمشنر کراچی ڈاکٹر افشاں رباب، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ضلعی بلدیات کے میونسپل کمشنرز، سینئر پولیس افسران ، ٹریفک پولیس افسران ، کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر محکموں کے افسران اور کے الیکٹرک کے نمائندے اورڈائر یکٹر میڈیا مینجمنٹ کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی کے علاوہ دیگر نی شرکت کی ۔