دوسری عالمی جنگ کا مشہور جرمن ریماگن پل برائے فروخت

بدھ 9 مئی 2018 15:04

دوسری عالمی جنگ کا مشہور جرمن ریماگن پل برائے فروخت
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) اتحادی ممالک کے ہزاروں فوجی اپنے عسکری سامان کے ساتھ سن 1945 میں لڈن ڈورف یا ریماگن پل کے ذریعے ہی دریائے رائن عبور کر پائے تھے۔ اب جرمن حکام اسی تباہ شدہ لیکن تاریخی اہمیت کے حامل پٴْل کو فروخت کر رہے ہیں۔دوسری عالمی جنگ کے دوران اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل اسی پٴْل کے بارے میں ہالی وٴْڈ کی شہرہ آفاق فلم ’برِج اًیٹ ریماگن‘ بھی بنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

دریائے رائن پر واقع یہ پٴْل دوسری عالمی جنگ کے دوران سلامت تھا اور اسی کی مدد سے نازیوں کے خلاف برسرپیکار اتحادی ممالک کے ہزاروں فوجی دریا عبور کر پائے تھے۔ رائن کے دوسرے کنارے تک پہنچ جانے کے بعد ہی اتحادی افواج جرمن دارالحکومت برلن کا رخ کرنے کے قابل ہوئی تھیں۔جرمن حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ اس پٴْل کی نیلامی کی جا رہی ہے۔ تاریخی اہمیت کے حامل اس پٴْل کی باقیات کو جرمنی کا وفاقی ریلوے فنڈ (بی ای وی) فروخت کر رہا ہے۔بی ای وی کے ترجمان ڈرگن روتھے نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا ’’اس پٴْل کو خریدنے کے لیے ابھی سے کئی لوگ دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔‘‘ اس تاریخی پٴْل کی باقیات خریدنے کے خواہش مند افراد اور ادارے اٹھارہ مئی تک بولی لگا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :