موجودہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی‘ توانائی کے بحرانوں کا خاتمہ کیا ہے ، آسیہ ناز تنولی

بدھ 9 مئی 2018 15:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی‘ توانائی کے بحرانوں کا خاتمہ کیا ہے‘ اپوزیشن کے پاس بجٹ پر بات کرنے کے لئے کچھ نہیں‘ بیت المال کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ 2018-19ء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے آسیہ ناز تنولی نے کہا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے خواتین پارلیمنٹرین کو بہت عزت و احترام دیا ہے یہ خوش نصیبی ہے۔

(جاری ہے)

خواتین نے بھی ایوان کی کارروائی چلانے میں بھرپور کردار ادا کیا چھٹا بجٹ پیش کرنے پر مسلم لیگ (ن) کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ موجودہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی‘ توانائی کے بحرانوں کا خاتمہ کیا ہے۔ اپوزیشن کے پاس بجٹ پر بات کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ آج صنعتی علاقوں میں زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔ تنقید برائے تنقید سے گریز کیا جائے۔ یہ تسلیم کریں کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ معیشت بہتر ہوئی ہے۔ لوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المال کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔