Live Updates

جب تک پیپلز پارٹی‘ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی پورے پاکستان کا نہیں سوچیں گی ملک نہیں چلے گا،

پانچ سال تحمل سے گزارنے پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، عبدالستار بچانی

بدھ 9 مئی 2018 15:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن عبدالستار بچانی نے کہا ہے کہ جب تک پیپلز پارٹی‘ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی پورے پاکستان کا نہیں سوچیں گی ملک نہیں چلے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں عبدالستار بچانی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ پانچ سال تحمل سے گزارنے پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

سی پیک کا زیادہ حصہ پنجاب میں لگایا جارہا ہے۔ زراعت کے لئے پانی ضروری ہے اس کے بغیر زراعت ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہم پر الزام ہے کہ سندھ کو زرداری نے تبادہ کردیا ہے۔ حلفیہ کہتا ہوں کہ سندھ کے کافی علاقے ایسے ہیں جہاں پینے کا پانی تک نہیں ہے۔ سندھ کے بعض علاقوں میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہے۔ ہم پر الزام ہے کہ ہم بجلی چوری کرتے ہیں۔ واپڈا کا عملہ بجلی چوری میں ملوث ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ چھوٹے دیہاتوں میں شمسی توانائی دی جائے اور دیہاتوں میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے سنگل فیز بجلی دی جائے۔ جب تک پیپلز پارٹی‘ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی پورے پاکستان کا نہیں سوچیں گی ملک نہیں چلے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات