Live Updates

چڑہوئی کی عوام کی والہانہ محبت کو کسی صورت فراموش نہیں کر سکتا ،ْ اکرم چٹھہ اور چڑہوئی کی عوام کا شکر گزار ہوں ،ْبیرسٹر سلطان محمود

موجودہ حکومت میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ اپنے حق کی بات وفاق سے کر سکیں،آزاد کشمیر میں اس وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ،ْسابق وزیراعظم اب وقت عمران خان اور تحریک انصاف کا ہے ،ْ انشااللہ2018میں عمران خان مملکت پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے ،ْصدر پی ٹی آئی کشمیر

بدھ 9 مئی 2018 15:26

چڑہوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچودھری نے کہا کہ چڑہوئی کی عوام نے ہمیشہ مجھے بے پناہ محبت و پیار دیا ہے ان کی والہانہ محبت کو کسی صورت فراموش نہیں کر سکتا۔ میں اکرم چٹھہ اور چڑہوئی کی عوام کا شکر گزار ہوں۔ اب وقت عمران خان اور تحریک انصاف کا ہے انشااللہ2018میں عمران خان مملکت پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو جو بنیادی طور پر سزا ملی وہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی،مودی ،سجن جندال سے دوستی کر کے تقسیم کشمیر کی کوشش ہے۔

کشمیریوں سے غداری کی سزا یہ ملی کہ پہلے وزارت عظمیٰ سے فارغ ہوا اور پھر جماعت کی صدارت سے بھی نا اہل ہو گیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور مودی یہ سمجھتے تھے کہ اگر بیرسٹر سلطان اقتدار میں ہوئے تو تقسیم کشمیر کی میں رکاوٹ ہو گا۔،لیکن نواز شریف میں تمھیں آج چڑہوئی کی غیرت مند عوام کے سامنے چیلنج کرتا ہوں کہ میں اقتدار میں ہوں یا نا ہوں کسی صورت تقسیم کشمیر نہیں ہونے دوں گا۔

میں نے اعلان کیا تھا کہ دنیا بھر میں مودی جہاں جہاں جائے گا میں اس کا پیچھا کروں گا۔مسئلہ کشمیر کو میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوںمیں نے ہر فورم پر کہا ہے کہ میںڈیڑھ کڑور کشمیریوں کی آواز بنوں گا موجودہ حکومت ہے اور جو اپویشن ہے دونوں ملے ہوئے ہیں ان کی ٹانگوں میں اتنا دم خم نہیں ہے کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کی بات کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوچڑہوئی میں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنماء چوہدری اکرم چٹھہ کی طرف سے اپنے اعزاز میںدئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہاکہ مجھے حکومت آزاد کشمیر کے جانے کی جلدی نہیںمجھ سے زیادہ تو ان کو جلدی ہے کوئی کہتا ہے کہ عدم اعتماد آ رہی ہے توفاروق حیدر خان کہتا ہے کہ میں اسمبلی توڑ دوں گا۔ انھوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ اپنے حق کی بات وفاق سے کر سکیںہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے سب سے زیادہ منصوبے آزاد کشمیر میں لگے ہوئے ہیں اور اس وقت سے زیادہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی آزاد کشمیر میں ہو رہی ہے۔

اس حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی بات صرف جھانسہ دینے کے لئے کی ہے اس موقع پرچوہدری اکرم چٹھہ ایڈووکیٹ،سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب،ڈاکٹر نثار انصر ابدالی اُمیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ،چوہدری منیر، تاسب انصاری،چوہدری نصیر ایڈووکیٹ، سردار امتیاز، ظفر جمالی ،گل ریز انصاری، میڈم صبیحہ اور مظہر آمین، ملک عادل مبشر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر استقبالیہ ہ تقریب جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہیں پھولوںکے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات