بھمبر ‘ سٹی پولیس ان ایکشن ، سماہنی چوک میں کاروائی کرتے ہوئے وقار نامی نوجوان سے 20گرام چرس برآمد کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا

بدھ مئی 15:26

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) سٹی پولیس ان ایکشن ، سماہنی چوک میں کاروائی کرتے ہوئے وقار نامی نوجوان سے 20گرام چرس برآمد کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ، مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس مرزا نسیم جرال کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس کی ٹیم نے گزشتہ روز سماہنی چوک میں ناکہ لگا کر تحصیل سماہنی کے گاوں چاہی کے رہائشی نوجوان وقاراحمد ولد ذولفقار احمد قوم راجپوت کی تلاشی لی تو اس سے 20گرام چرس برآمد ہوئی جس پر پولیس نے اسے موقع سے ہی گرفتار کرتے ہوئے اسے تھانہ سٹی بند کر دیا جبکہ اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا اور مذید تفتیش شروع کر دی گئی ہے شہریوں نے نو تعینات شدہ ایس ایچ او سٹی مرزا نسیم کی جانب سے منشیاتیوں کے خلاف شروع کی جانے والی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ شہر میں دیگر بڑے منشیاتیوں کے خلاف بھی بڑی کاروائی عمل میں لائیں ۔

متعلقہ عنوان :