مظفرآباد، سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی ہیٹرک

سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے نو منتخب عہدیداران سے تالیوں گونج اور ملازمین کے جوش میں حلف لیا

بدھ مئی 15:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی ہیٹرک۔ سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے نو منتخب عہدیداران سے تالیوں گونج اور ملازمین کے جوش میں حلف لیا۔ شریف اعوان اور چوہدری جاوید کی ہیٹرک، ملک اشفاق، امجد اعوان، حقیق راٹھور، گلبار مغل، خالد راٹھور، سردار ذوالفقار، سردار زاہد، سید علی الحسنین کاظمی، طارق چغتائی، سردار فاروق سلیمان نے حلف اٹھا لیا۔

مرکزی چیئرمین میڈیا سیل اصغر خان یوسف زئی نے روایتی انداز میں سٹیج کی کارروائی چلائی۔ حلف لینے کے بعد سٹیج جنرل سیکرٹری کے حوالہ کر دیا۔ تقریب میں ملازمین کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے طارق فاروق نے کہا کہ شریف اعوان اور ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اور شریف اعوان ہیٹرک کے مستحق تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری جاوید نے جو سپاس نامہ پیش کیا ہے اس میں عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالہ سے کمیٹی جلد رپورٹ پیش کرے گی ارو حکومت بجٹ میں پنجاب طرز پر ملازمین کو مراعات اور حقوق ملازمت بھی دے گی۔

تقریب سے شریف اعوان صدر، چوہدری جاوید سینئر نائب صدر، ملک اشفاق چیئرمین، گلبہار مغل سیکرٹری جنرل اور اصغر خان یوسف زئی نے خطاب کیا۔ تقریب حلف برداری کو کامیاب بنانے میں مرکزی ترجمان راجہ ضیغم فاروق، قاضی اقبال، راجہ ساجد، شوکت شیخ، نصر اللہ عباسی اور دیگر ٹیم متحرک رہی۔ اس طرح سینئر وزیر نے کامیاب تقریب منعقد کرنے پر شریف اعوان اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔