کھیلوں کے نام پر پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں موٹر سائیکل اور جیپ ریلی کرانے کی کوشش

ْڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کا سخت نوٹس ، آغا امجد اللہ کیخلاف انکوائری کی ہدایت

بدھ 9 مئی 2018 15:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عامر علی احمد نے بعض دستاویز میں ہیر پھیر کرنے اورکھیلوں کے نام پر جناح اسٹیڈیم میں موٹر سائیکل اور جیپ ریلی کرانے کی کوشش کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پی ایس بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ کیخلاف فوری انکوائری کرانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے چہیتے افسرکی غفلت کے باعث کھیلوں کے نام پر پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے جناح اسٹیڈیم میں موٹر سائیکل اور جیپ ریلی کرانے کی کوشش کی گئی اور اس حوالے سے سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی فیسیلیٹی آغا امجد اللہ نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھی ماموں بنانے کی کوشش کرتے ہوئے بعض دستاویز میں پیر پھیر کی کوشش بھی کی تاہم عامر علی احمد نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور کھیلوں کی بجائے جیپ ریلی کرانے کی کوشش پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام افسران کو سپورٹس بؤرڈ کی سہولیات غلط مقاصد کیلئے نہ ہونے کی تنبہہ کر ڈالی جبکہ جناح اسٹیڈیم میں موٹر سائیکل اور جیپ ریلی کرانے کی کوشش کے واقعہ پر معاملے کی فوری انکوائری کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :