پہلی سرینا ہوٹلز پی اے ایف قراقرم میراتھن 26 اگست سے یکم ستمبر تک نلتر میں ہوگی

بدھ 9 مئی 2018 15:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پہلی سرینا ہوٹلز پی اے ایف قراقرم میراتھن 26 اگست سے یکم ستمبر تک نلتر میں ہوگی جس کے لئے بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں زرائع کے مطابق میراتھن میں ملک بھر سے اتھلیٹس حصہ لیں گے شمالی علاقہ جات میں اس میراتھن کے انعقاد سے سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا زرائع کے مطابق پی اے ایف اور سرینا ہوٹلز کے حکام بہت جلد میڈیا بریفنگ میں قراقرم میراتھن کی تفصیلات سے آگاہ کریں -