صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے‘منصور احمد

کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں پوری تیاری کے ساتھ اترنا چاہئے اور ریفریز کو کھیل کے میدان میں غیر جانب داری کامظاہرہ کرنا چاہیے

بدھ 9 مئی 2018 15:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مختلف کھیلوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ کلثوم لیلی، اسلام آباد سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد اور سیکرٹری معین الدین کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہماری قومی سرمایہ ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کافرض ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں پوری تیاری کے ساتھ اترنا چاہئے اور ریفریز کو کھیل کے میدان میں غیر جانب داری کامظاہرہ کرنا چاہیے، آخر میں کھیلوں کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ کھیلوں کے میں فٹ بال، والی بال، تھرو بال اور روک بال شامل تھی-

متعلقہ عنوان :