محکمہ انہارنے کاشتکاروں سے آبیانے کی مد میں 42.6ملین روپے وصول کرلئے

بدھ 9 مئی 2018 15:31

ملتان۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) محکمہ انہار نے کاشتکاروں سے ربیع 2016-17اور خریف 2017 کے آبیانہ کی مد میں 42.6ملین روپے وصول کرلیے‘محکمہ انہار ذرائع کے مطابق آبیانہ کے 42.6ملین روپے ملتان زون کے چاراضلاع سے حاصل کئے گئے ہیں‘ربیع سیزن 2016-17اور خریف سیزن(جولائی 2017سے مارچ2018)کے دوران ملتان سے 6.1ملین روپے،لودھراں سے 5.2ملین،وہاڑی سے 13.5ملین روپے اورپاکپتن سے 17.6ملین روپے وصول کیے گئے‘دریں اثناء محکمہ ایریگیشن نے کاشتکاروں سے چاروں اضلاع سے تاوان کی مد میں 5لاکھ 8ہزار759روپے وصول کیے‘تاوان کی مد میں لودھراں سے 3لاکھ 6ہزار729روپے،وہاڑی سے 8ہزار27روپے اور پاکپتن سے ایک لاکھ 94ہزار3روپے وصول کیے گئے جبکہ ملتان سے اب تک کوئی ریکوری رپورٹ نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ کاشتکاروں کو ٹیل تک پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں تاکہ سرکار ی نہروں سے پانی کی چوری کا سدباب کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :