ملتان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس کاٹرالر سے تصادم، 4مسافر جاں بحق ، 8زخمی

بدھ مئی 15:31

فیصل آباد۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) بدھ کی صبح ملتان سے راولپنڈی جانے والی ایک نجی کمپنی کی مسافر بس ساہیانوالہ انٹر چینج فیصل آباد کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار 4مسافر جاں بحق اور 8زخمی ہو گئے جن میں سی2 کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے۔۔پولیس تھانہ ساہیانوالہ اور ریسکیو 1122فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ بدھ کی صبح ایک نجی کمپنی کی مسافر بس نمبر بی ایس اے۔

066ملتان سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ جب مذکورہ بس ساہیانوالہ انٹر چینج موٹر وے ایم تھری چک نمبر 131ر ب کے قریب پہنچی تو وہ تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر نمبر بی ایل کے ۔221سے ٹکرا گئی۔انہوںنے بتایاکہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا حصہ بری طرح پچک گیا جس کے باعث مسافروں کو بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا جس سے جاں بحق ہونے والے مسافروں کے چہرے بری طرح مسخ ہو گئے اور ان کی شناخت میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔انہوںنے بتایاکہ 8زخمی مسافروں 13سالہ مدثر ولد خادم حسین ، 14سالہ مبشر ولد خادم حسین، 18سالہ محمد عرفان ولد محمد افضال ، 27سالہ محمد قاسم ولدمنظور ، 35سالہ عبدالعزیز ولد محمد شکور،25سالہ طاہر ولد محمد حسین، 25سالہ محمد حسن ولد محمد حسین اور 23سالہ شہباز ولد منظور کو ایمر جنسی یونٹ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد داخل کروا دیا گیا جہاں ملتان کے رہائشی 18سالہ محمد عرفان اور فیصل آباد کے رہائشی 27سالہ محمد قاسم کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے۔

انہوںنے بتایا کہ حادثہ ٹرالر ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث پیش آیا۔انہوںنے بتایاکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے چاروں نامعلوم مسافروں کی شناخت کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔