ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرچیز کمیٹی کی میٹنگ، ہسپتال کیلئے مزید ڈائلیسز مشینیں خریدنے کیلئے ٹینڈر اوپن کرنے کا فیصلہ

بدھ 9 مئی 2018 15:33

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی پرچیز کمیٹی کی میٹنگ ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمن، ایم ایس ڈاکٹر سیف الله خالد، ڈاکٹر دلدار، ڈاکٹر مدثر، ڈاکٹر غلام کبریا، پبلک کی طرف سے تحسین الحق اعوان سمیت ڈی ایچ او اور ڈپٹی کمشنر آفس کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہسپتال کیلئے مزید ڈائلیسز مشینیں خریدنے کیلئے ٹینڈر اوپن کئے گئے۔ اس موقع پر ایم ایس نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو میں مریضوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ڈائلیسز کے مریضوں کی مشکلات میں کمی کیلئے مزید مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے ٹینڈر اوپن کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کی نگرانی اور منظوری سے جلد مشینیں خرید لی جائیں گی جس کے بعد ڈائلیسز مریضوں کو مزید بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :