پولیس چوکی پنڈ منیم کے قریب ٹریکٹر پل سے نیچے گرنے کے باعث تناول موہڑہ کا رہائشی نوجوان جاں بحق ہو گیا

بدھ 9 مئی 2018 15:33

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پولیس چوکی پنڈ منیم کے قریب ٹریکٹر پل سے نیچے گرنے کے باعث تناول موہڑہ کا رہائشی نوجوان جان بحق ہو گیا، پو لیس نے نعش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ خانپور کی چوکی پنڈ منیم کے قریب ٹریکٹر پل سے نیچے گرنے سے تناول موہڑہ کا رہائشی نوجوان سفیر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی جسے نماز جنازہ کے بعد آبائی علاقہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :