گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کے کلاس روم میں سانپ گھس آیا، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر سانپ کو مار ڈالا

بدھ 9 مئی 2018 15:33

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1 کے کلاس روم میں اچانک سانپ گھس آیا، ریسکیو 1122 نے مو قع پر پہنچ کر سانپ کو مار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1 کے ایک کلاس روم میں اچانک دس فٹ لمبا سانب گھس آیا جس کو دیکھ کر بچوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ واقعہ کی اطلاع سکول انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کو دی جس کی ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے سانپ کو مار ڈالا اور بچوں کو نقصان سے بچا لیا۔ دوسری جانب سکول انتظامیہ نے ریسکیو ٹیم کو بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :