فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد نے نجی و سرکاری اداروں کو غیر معیاری منرل واٹر فراہم کرنے والی دو فیکٹریاں سیل کر دیں

بدھ مئی 15:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد کے اہلکاروں نے نجی و سرکاری اداروں کو غیر معیاری منرل واٹر فراہم کرنے والی دو فیکٹریاں سیل کر دی ہیں۔ اہلکاروں نے غیر معیاری پاپڑ تیاری کرنے والی دو فیکٹریاں بھی سیل کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق چنار روڈ ایبٹ آباد اور پی او ایف حویلیاں میں قائم فیکٹریاں عرصہ سے نجی و سرکاری اداروں کو غیر معیاری منرل واٹر فراہم کر رہی تھیں۔ فوڈ ا تھارٹی نے دونوں مقامات پر چھاپوں کے دوران فیکٹریاں سیل کر کے بڑی مقدار میں غیر معیاری پانی برآمد کیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی اہلکاروں نے غیر معیاری پاپر تیار کرنے والی دو فیکٹریاں بھی سیل کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :