کنٹونمنٹ کی حدود میں رہائش اختیار کرنے والے افغانیوں کی رجسٹریشن مکمل طور پر بند

بدھ 9 مئی 2018 15:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) کنٹونمنٹ کی حدود میں رہائش اختیار کرنے والے افغانیوں کی رجسٹریشن مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ کی حدود میں واقع رہائشی علاقوں سے افغانیوں کے انخلاء کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے کینٹ کی حدود میں رہائش اختیار کرنے والے تمام افغانیوں کی رجسٹریشن مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے اور جو مالک مکان پولیس کی رجسٹریشن کے بغیر افغانیوں کو اپنے گھرکرائے پر دے رہے ہیں، ان کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :