اے سی کا پولیس کے ہمراہ چھاپہ،

راولپنڈی میں پلاٹوں کے نام پر لوٹنے والی ہائوسنگ سوسائٹی کا مانسہرہ دفتر سیل کر دیا گیا

بدھ 9 مئی 2018 15:33

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خرم رحمن نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ کے دوران راولپنڈی میں پلاٹوں کے نام پر لوٹنے والی ہائوسنگ سوسائٹی کھنیال ہومز کا مانسہرہ کا دفتر سیل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق مانسہرہ میں کھنیال ہومز ہائوسنگ سوسائٹی کا آفس سیل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع مانسہرہ سمیت ہزارہ کے دیگر علاقوں میں راولپنڈی/اسلام آباد، واہ کینٹ وغیرہ میں جعلی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے نام سے عرصہ دراز سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔ کھنیال ہومز ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر بھی کئی سادہ لوح لوگوں کو لوٹا گیا ہے۔ عوام نے مانسہرہ کی انتظامیہ کو فوری کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :