مانسہرہ جلسہ کیپٹن صفدر اور سردار یوسف کی کوششوں سے کامیاب ہوا،

ہزارہ کے عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں، مرتضیٰ جاوید عباسی

بدھ 9 مئی 2018 15:39

مانسہرہ جلسہ کیپٹن صفدر اور سردار یوسف کی کوششوں سے کامیاب ہوا،
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مانسہرہ جلسہ کیپٹن (ر) صفدر اور سردار یوسف کی کوششوں سے کامیاب ہوا، ہزارہ کے عوام مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے ساتھ ہیں، پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے حلقوں کا سروے کیا جائے گا، عوامی حمایت رکھنے والے ہی ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانسہرہ جلسہ مقامی قیادت کے شارٹ نوٹس پر منعقد کیا گیا جو کیپٹن (ر) صفدر، سردار محمد یوسف، ظہور احمد اور دیگر مقامی قیادت کی کوششوں سے انتہائی کامیاب رہا۔

مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ہزارہ سمیت ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو گی اور خلائی مخلوق کی سازشیں ناکام ہوں گی، الیکشن 2018ء کیلئے حلقہ سے عوامی حمایت یافتہ پارٹی کارکنوں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے اور جو لوگ پارٹی معیار پر پورا اتریں گے وہی امیدوار ہوں گے، متنازعہ حلقوں میں امیدوار کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔