دکانداروں نے کینٹ کی حدود میں چیکنگ اور جرمانوں کے بعد فوڈ اتھارٹی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی

بدھ 9 مئی 2018 15:39

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ایبٹ آباد کینٹ کی حدود میں چیکنگ اور بھاری جرمانوں کے بعد دکانداروں نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی، کینٹ بورڈ نے بھی اس سلسلہ میں کینٹ کے دکانداروں کی حمایت کر دی جس کے بعد فوڈ اتھارٹی کو کینٹ کی حدود میں چیکنگ سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی نے کینٹ کی حدود میں چیکنگ شروع کی تھی اور کئی بیکریوں اور دکانوں پر لاکھوں روپے جرمانے عائد کئے گئے۔

ایک بیکری کے مالک کی طرف سے فوڈ اتھارٹی کو پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں چیلنج کر دیا گیا۔ کینٹ بورڈ نے بھی دکانداروں کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کینٹ کی حدود میں چیکنگ نہیں کر سکتی جس کے بعد فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے فوڈ اتھارٹی کو کینٹ کی حدود میں چیکنگ سے روک دیا ہے، فوڈ اتھارٹی اب کینٹ کی حدود میں چیکنگ نہیں کر سکے گی۔

متعلقہ عنوان :