فاطمہ جناح کی گاڑی کی قسمت جاگ اٹھی

فاطمہ جناح کی قیمتی گاڑی ’کیڈلک سیریز 62‘ کی مرمت پر 15 لاکھ سے زائد رقم خرچ ہوئی،جلد ہی کراچی کے نیشنل میوزیم میں منتقل کر دی جائے گی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مئی 14:52

فاطمہ جناح کی گاڑی کی قسمت جاگ اٹھی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09مئی 2018ء) محترمہ فاطمہ جناح پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ محترمہ فاطمہ جناح کے زیر استعمال گاڑی سے متعلق بڑی خبر آئی ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح کی گاڑی کی نئے سرے سے مرمت کی گئی ہے ۔اور فاطمہ جناح کی قیمتی گاڑی ’کیڈلک سیریز 62‘ کی مرمت پر 15لاکھ سے زائد رقم خرچ ہوئے۔جلد ہی گاڑی کو کراچی میوزیم منتقل کر دیا جائے گا تا کہ عوام بھی اس گاڑی کو دیکھ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق برسوں سےسندھ انفارمیشن اینڈ آرکایو ڈیپارٹمنٹ کے آسمان تلے محترمہ فاطمہ جناح کی اُس وقت کی قیمتی گاڑی ’کیڈلک سیریز 62‘ کی آخر کار قسمت چمک ہی گئی ۔دو سال سے اس گاڑی کی مرمت کا کام کراچی کے ایک گیراج نے اٹھایا تھا اور وہ اس گاڑی پر کافی عرصے سے محنت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

گاڑی کو دوبارہ سے ایک خوبصورت شکل میں لانے کے لیے کافی عرصہ محنت کرنی پڑی۔

جس میں مکینیکل کا م سے لے کر ڈینٹنگ، کرومنگ، الیکٹریکل اور دیگر کام شامل تھے۔۔گاڑی کی مرمت میں ایک بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ اس گاڑی کے اصل پرزہ جات کم سے کم تبدیل کرنے پڑیں۔مگر گاڑی کی مرمت کے دوران جن پرزوں کو بدلنا پڑا ان کی جگہ تائیوان اور چین کے بنےپُرزہ جات لگائے گئے۔اس گاڑی کی مرمت و تزئین کا مقصد یہ تھا کہ گاڑی کی مرمت کر کے اسے کراچی کے میوزیم میں رکھا جا سکے۔

اور امید ہے کہ جلد ہی اس گاڑی کو کراچی میوزیم منتقل کر دیا جائے گا۔تاکہ عوام بھی اس گاڑی کو دیکھ سکیں۔اس گاڑی کی مرمت میں 15لاکھ سے زائد کی رقم خرچ ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں نیشنل میوزیم سمیت مختلف مقامات پر قائد اعظم محمد علی جناح کے زیر استعمال چیزیں بھی رکھی گئی ہیں۔بانئ پاکستان محمد علی جناح کی ہمشیرہ فاطمہ جناح کے زیرِ استعمال رہنے والی 1955 ماڈل کی کیڈلک سیریز 62 کنورٹیبل کار کو کراچی میں نیشنل میوزیم میں رکھا جائے گا۔
فاطمہ جناح کی گاڑی کی قسمت جاگ اٹھی