ٹرمپ کے فیصلے پر ایرانی پارلیمنٹ کا اجلاس،

ایوان میں امریکی پرچم نذرآتش جوہری معاہدے کے تحت اب اپنے وعدوں کا احترام کرنے کے پابند نہیں،اسپیکر پارلیمنٹ لاریجانی

بدھ 9 مئی 2018 15:39

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہاہے کہ امریکی صدر کا 2015ء میں طے پائے گئے جوہری معاہدے سے دست بردار ہونے کا فیصلہ اس سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد موجودہ صورت حال کی روشنی میں ایران جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کی پاسداری کا پابند نہیں۔

(جاری ہے)

یہ صورت حال امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ آیا معاہدے پر دستخط کرنے والے یورپی ممالک اپنے وعدوں کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ ٹرمپ طاقت کے سوا کوئی زبان نہیں سمجھتے۔پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز پر ارکان پارلیمنٹ نے امریکی پرچم اور جوہری معاہدے کی علامتی کاپی کو نذر آتش کیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے امریکا مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔