شام میں روسی ہیلی کاپٹر تباہ،

عملے کے تمام ارکان بھی مارے گئے حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا، امدادی ٹیم نے ہوابازوں کی لاشیں ایئر بیس پہنچا دیں،روسی وزار ت دفاع

بدھ مئی 15:48

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) روسی وزارت دفاع نے مشرقی شام میں اپنے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے اور اس کے عملے کے ہلاک ہوجانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہی پتہ چلا ہے کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ امدادی ٹیم نے ہوابازوں کی لاشیں ایئر بیس پہنچا دیں۔ اعلامیہ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ امدادی ٹیم کا تعلق کس ملک سے تھا اورہیلی کاپٹر کس اڈے سے اڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :