جاپان کے سفیر تکاشی کیورئی کی سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے ملاقات ،ْ

باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال علاقائی امن کے لیے پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں ،ْ سر دار ایاز صادق کی گفتگو

بدھ مئی 15:48

جاپان کے سفیر تکاشی کیورئی کی سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) جاپان کے سفیر تکاشی کیورئی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سپیکر سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے پارلیمانی اور سفارتی تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ علاقائی ترقی سمیت دیگر تمام شعبوں میں تعاؤن کو فروغ دینا چاہتا ہے۔۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ علاقائی امن کے لیے پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔سپیکر نے کہاکہ دہشتگردی اور انتہاپسندی خطے کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ،ْانہوںنے کہا کہ علاقائی ترقی کے لیے خطے کے تمام ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم کی دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔