Live Updates

اصغر خان کیس واضح کرتا ہے (ن) لیگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہے‘عمران خان

بدھ 9 مئی 2018 15:48

اصغر خان کیس واضح کرتا ہے (ن) لیگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہے‘عمران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس واضح کرتا ہے کہ (ن) لیگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہے۔سپریم کورٹ نے بدھ کے روز اصغر خان کیس پر عملدرآمد سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں حکومت کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اصغر خان کیس کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اصغر خان کیس واضح کرتا ہے کہ (ن) لیگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہے اور کیسے اس پر سرمایہ کاری کی گئی۔انہوں نے نوازشریف کو لاڈلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ یہ بھی بتاتا ہے کہ کیسے لاڈلے کو بچایا جاتا رہا اور کیسے 20 سال تک سپریم کورٹ میں اس سیدھے سادھے مقدمے کی سماعت نہیں کی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات