بلاول بھٹو کا دورہ ملتان ملتوی ،

کل لیہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرینگے

بدھ 9 مئی 2018 15:48

بلاول بھٹو کا دورہ ملتان ملتوی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دورہ ملتان ملتوی ، کل ( جمعرات ) لیہ میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ژلاول بھٹو نے بدھ کو ایک روزہ دورے پر ملتان جانا تھا جو ملتوی کر دیا گیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی آج بروز جمعرات کو لاہور سے لیہ جائیں گے جہاں وہ میلاد گرائونڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔بلاول بھٹو کی لیہ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔