چینی کمپنیوں کی پاکستان میں پارٹنر شپ اور سرمایہ کاری سے ملکی صنعت ترقی کرے گی‘راجہ وسیم حسن

بدھ 9 مئی 2018 15:58

چینی کمپنیوں کی پاکستان میں پارٹنر شپ اور سرمایہ کاری سے ملکی صنعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ چین کے صوبے شانڈونگ کی کمپنیوں کی اسلام آباد چیمبرز کے دورہ کے موقع پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں کی پاکستان میں پارٹنر شپ اور سرمایہ کاری سے ملکی صنعت ترقی کرے گی کیونکہ چینی کمپنیوں کے پاس مہارت اور وسیع تجربہ ہے جس کے باعث چینی کمپنیاں پوری دنیا میں شہرت حاصل کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے ساتھ ملک بھر میں قائم سپیشل اکنامک زونز میں چینی سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں چھوٹ سے سرمایہ کار پاکستان میں صنعتی یونٹ لگائیں گے جس سے ملک بھر میں روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے اور بے روزگاری جیسا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا انہوںنے کہا کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے حکومت کو غیر ملکی قرضوں سے بھی نجات ملے گی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔