پاکستانی خاتون خانہ راتوں رات کروڑ پتی ہو گئی

دبئی میں پاکستانی خاتون خانہ اور بھارتی غیر ملکی نے 1 ملین ڈالر کی ڈیوٹی فری فرعہ اندازی جیت لی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 9 مئی 2018 15:29

پاکستانی خاتون خانہ راتوں رات کروڑ پتی ہو گئی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے ٹرمینل 1پر منگل کو منعقد ہونے والے دبئی ڈیوٹی فری ملینیم ملینیئرقرعہ اندازی میں ایک پاکستانی خاتون خانہ اور ایک بھارتی شہری جو ان ٹکٹوں کو باقاعدگی سے آن لائن خریدتے تھے ، ایک ملین ڈالر کےفاتح بن گئے ہیں. مزید تفصیلات کے مطابق پاکستانی کے شہر کراچی سے ایک 34 سالہ خاتون لیمیا مصطفی نے دبئی ڈیوٹی فری ملینیم ملینیئرقرعہ اندازی کے لیے آن لائن فروخت ہونے والے 270 ویں نمبر پر فروخت ہونے والے ٹکٹ پر یہ قرعہ اندازی جیت لی ہے جس کا نمبر 4912 ہے اور اسنے یہ نمبر اپنے شوہر کی تاریخِ پیدائش کو مدنظر رکھتے ہوئے خریدا تھا ۔

دبئی ڈیوٹی فری ملینیم ملینیئرقرعہ اندازی میں باقاعدگی سے حصہ لینے والی لیمیا مصطفی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے کبھی بھی اپنی قسمت پر یقین نہیں رہا تھا لیکن پھر بھی وہ باقاعدگی سے ٹکٹ خریدتی تھی ۔

(جاری ہے)

اسنے مزید بتایا کہ وہ اس ٹکٹ کو جیتنے کے بعد اپنی خوشی لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ۔ مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیمیا مصطفیٰ نے دبئی ڈیوٹی فری ملینیم ملینیئرقرعہ اندازی کا شکریہ ادا کیا ۔

لیمیا مصطفی کے علاوہ ایک بھارتی شہری ارُن بھشکر نے بھی آن لائن ہی ٹکٹ خریدا تھا جس کا آن لائن سیریز نمبر 271 تھااور اسکا ٹکٹ نمبر 1882 تھا۔ بھارتی شہری گزشتہ کئی سال سے متحدہ عرب امارت کے شہر شارجہ میں رہائش پذیر ہے اور ٹکٹ جیتنے کے بعد اسنے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹکٹ کی رقم وہ اپنے باقی کے دوستوں کے ساتھ بانٹے گا تاکہ وہ بھی جو اتنے سال سے شارجہ میں روزی روٹی کے لیے محنت کر رہے ہیں ، اپنی زندگی کے کچھ پل سکون سے گزار سکیں ۔

اَرُن نے مزید کہا کہ وہ اس ٹکٹ کو جتینے کے بعد اپنی خوشی کا ٹھکانہ بتا ہی نہیں سکتا اور میں شدت سے انتظار کر رہا ہوں کہ کب اپنے دوستوں سے ملوں اور انھیں یہ خبر سناوں ۔ دبئی ڈیوٹی فری ملینیم ملینیئرقرعہ اندازی نے ان دونوں کے علاوہ مزید تین فاتح کا بھی اعلان کیا گیا ہے جن میں ایک 62 سالہ برطانوی شہری ، 70 سالہ سعودی شہری اور 63 سالہ آسٹریلوی شہری شامل ہیں ۔