انگلش فاسٹ بائولر سٹیون فن رائل لندن ون ڈے کپ کیلئے مڈل سیکس کے کپتان مقرر

بدھ 9 مئی 2018 16:14

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) نگلش فاسٹ بائولر سٹیون فن رواں برس شیڈول رائل لندن ون ڈے کپ میں مڈل سیکس کی قیادت کریں گے، انہیں ڈیوڈ میلان کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، میلان کو پاکستان کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلش سکواڈ میں طلب کئے جانے کا امکان ہے جس کی وجہ سے وہ رائل لندن ون ڈے کپ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

فن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں 15 برس کی عمر سے مڈل سیکس کی طرف سے کھیل رہا ہوں اور ٹیم کی قیادت کا موقع ملنا یقینی طور پر میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے، کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔

متعلقہ عنوان :