خاران بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے قتل پر تحریک انصاف اور حکومت بلوچستان کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، چوہدری ریاض الحق

بدھ مئی 16:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے اوکاڑہ سے رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق نے کہا ہے کہ خاران بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے قتل پر تحریک انصاف اور حکومت بلوچستان کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے‘ انہیں معاوضہ دیا جائے اور اس کی تحقیقات کرائی جائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں چوہدری ریاض الحق نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ تین چار مئی کی درمیانی شب پنجاب کے 6 مزدوروں کو خاران میں قتل کیا گیا۔

بچ جانے والے فریاد حسن کے بقول تمام افراد کے شناختی کارڈز چیک کرکے ان کو گولیاں ماری گئیں اس کا تین روز بعد آپریشن کیا گیا اور ان کی لاشیں تین روز بعد اوکاڑہ بھجوائی گئیں۔ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور اس پر پی ٹی آئی اور حکومت بلوچستان کا چپ رہنا لمحہ فکریہ ہے۔ اس کی مذمت کی جائے۔ معاوضہ دیا جائے اور بلوچستان حکومت تحقیقات کرے۔