عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق ابھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، الیکشن کمیشن

بدھ مئی 16:14

عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق ابھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، الیکشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق ابھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ایسی کوئی تجویز ابھی تک زیر غور نہیں آئی۔ میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد اور قبل از وقت ہیں۔