جنرل بس سٹینڈ پر سکیورٹی کا فول پروف سسٹم لایا جارہاہے‘ ڈپٹی کشنر

بدھ 9 مئی 2018 16:17

سرگودھا۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ جنرل بس سٹینڈ پر سکیورٹی کا فول پروف اور جدید سسٹم لایا جارہاہے ‘سکیورٹی کیلئے جدید طرز کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسافروں کے سامان ‘گاڑیوں اور مسافروں کی سکینگ کیلئے غیر معمولی انتظامات کئے جارہے ہیں‘ یہ سسٹم ایک مہینے کے اندر آپریشنل کر دیا جائیگا‘اس امر کا فیصلہ جنرل بس سٹینڈ کی سکیورٹی کے انتظامات کاجائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس میں کیا گیا‘ اجلاس کی صدار ت ڈپٹی کمشنر لیا قت علی چٹھہ کر رہے تھے ‘ اجلاس میں سکیورٹی اداروں کے نمائندوں کے علاوہ سیکرٹری آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ‘ ٹریفک پولیس اور اڈا انسپکٹر محمد غوث کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوںنے شرکت کی‘ اجلاس کو بتایاگیاکہ جنرل بس سٹینڈ ملک کا انفرادی نوعیت کا بس سٹینڈ ہے جو ایئر پورٹ کا نقشہ پیش کرتاہے جہاں مسافروں کے بیٹھنے کیلئے بڑے ویٹنگ ہال میں کینٹین اور ایئر کنڈیشنڈ کے علاوہ واش رومز کی جدید سہولیات موجود ہیں‘ بس سٹینڈ کی تزئین وآرائش پر بیس کروڑ کے اخراجات ہوئے ہیں جس سے بس سٹینڈ میں ٹف ٹائل کے علاوہ سیوریج ‘ واٹر سپلائی ‘ لائٹنگ ‘ واش روم بلاک اور داخلی وخارجی گیٹس کے علاوہ دیگر سہولیات سے ہم آہنگ کر دیاگیاہے جو طرز تعمیر کا شاہکار ثابت ہواہے ‘ بس سٹینڈ کی فول سکیورٹی وقت کی اہم ضرورت تھی ‘ جس کیلئے ضلعی انتظامیہ ‘ پولیس اور سکیورٹی اداروںکے علاوہ ٹرانسپورٹرز نے بھر پور دلچسپی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سکیورٹی کے جدید نظام کو متعارف کرانے کیلئے اقدامات کئے ۔

متعلقہ عنوان :