آر پی او کا گندم خریداری مرکز آسیانوالہ کا دور ہ

بدھ 9 مئی 2018 16:17

سرگودھا۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر عباس نے گندم خریداری سنٹر آسیانوالہ کا دورہ کیا، سنٹر پر موجود کسانوں نے گندم خریداری سے متعلق اطمینان کا اظہارکیا‘ آر پی او سرگودھا ڈاکٹر محمداختر عباس نے گندم خریداری سنٹر آسیانوالہ مرکز فیصل آباد روڈ نزد میڈکل کالج سرگودھا کا دورہ کیا‘ وزٹ کے دوران آر پی او سرگودھا نے وہاں پر موجود کسانوں سے گند م کے سرکاری نرخ ، باردانہ کی فراہمی یا دیگر کسی بھی قسم کی شکایت یا مشکلات کے بارے میں دریافت کیا تو کسانوں نے گندم خریداری سے متعلق تمام امور پر اطمینا ن کا اظہار کیا، آر پی او سرگودھا نے گندم خریداری سنٹر پر تعینات اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایت کی ، آخر میں آر پی اوکے محکمہ خوراک کی کتاب برائے معائنہ میں اپنے انچارج مرکز گندم خریداری سنٹر اعجاز احمد ، ایس ایچ او تھانہ صدر قیصر عباس اور انسپکٹر سیکورٹی حق نواز بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :