مزد ا گاڑی کے ٹائروں تلے آکر شہری جاں بحق

بدھ 9 مئی 2018 16:17

سرگودھا۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) مزد ا گاڑی سے اترتے ہوئے اس کے ٹائروں تلے آ کر بزرگ شہر ی جاں بحق ہو گیا‘ نواحی علاقہ وجھی میں فضل کریم نا می شخص گاڑی سے نیچے اتر رہا تھا کہ ڈرائیور نے جلد بازی کا مظاہر ہ کر تے ہوئے گاڑی چلا لی جس کے باعث فضل کریم گاڑی کے نیچے آ کر جا ں بحق ہو گیا‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی‘ نعش کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی ‘پولیس نے مزدا گاڑی کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ در ج کرکے تفتیش شروع کردی ۔