پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں چھپائی شدہ ہوم ورک فراہم کرنے کا فیصلہ، سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ جاری

بدھ 9 مئی 2018 16:17

لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں چھپائی شدہ ہوم ورک فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کردیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چھپائی شدہ ہوم ورک بچوں کی آسانی اور انکے والدین کی خصوصی توجہ کے باعث کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں صوبہ بھر کے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو ہنگامی بنیادوں پر اپنے اپنے اضلاع میں سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کو گرمیوں کی چھٹیوں میں طلباء و طالبات کیلئے چھپائی شدہ ہوم ورک خود سے پرنٹ کروا کر طلبہ کو مہیا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چھپائی شدہ ہوم ورک کی طلبہ کو فراہمی کا مقصد تعلیمی معیار کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے اور طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے تا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی بچے تعلیمی میدان میں فعال رہیں، مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن اضلاع میں طلبہ کو چھپائی شدہ ہوم ورک کی فراہمی میں کوتاہی برتی گئی یا غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تو ان اضلاع کے سی ای اوز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :