محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی چھٹیوں پرپابندی لگا دی

گرمی کی چھٹیوں میں بھی اساتذہ کوکالجزمیں لازمی آنا ہوگا،الیکشن میں اسٹاف کی کمی کومدنظررکھتے ہوئے پابندی لگائی جارہی ہے،کالجز کومراسلہ جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 مئی 2018 15:41

محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی چھٹیوں پرپابندی لگا دی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مئی 2018ء) : محکمہ کالجزایجوکیشن پنجاب نےاساتذہ کی چھٹیوں پرپابندی لگا دی،گرمی کی چھٹیوں میں بھی اساتذہ کوکالجزمیں لازمی آنا ہوگا، الیکشن میں اسٹاف کی کمی کومدنظررکھتے ہوئے پابندی لگائی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ کالجزایجوکیشن پنجاب نے الیکشن ڈیوٹیزکومدنظررکھتے ہوئے پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

ہائیرایجوکیشن مراسلہ کے مطابق سرکاری ملازمین اوراساتذہ پربیرون ممالک جانے پرخصوصی پابندی ہوگی۔ محکمہ کالجزایجوکیشن نے مزید احکامات دیے کہ گرمی کی چھٹیوں میں بھی اساتذہ کوکالجزمیں لازمی آنا ہوگا۔ الیکشن میں اسٹاف کی کمی کومدنظررکھتےہوئےپابندی لگائی جارہی ہے۔ محکمہ کالجزایجوکیشن نےتمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کومراسلہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات میں پولنگ پرعملے کی تعیناتی کے پیش نظر ٹریننگ بھی شروع کردی ہے۔ انتخابی عملے میں اساتذہ کی بھی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں۔ جس کے باعث انتخابی عملے کی تربیت شروع کردی گئی ہے۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کے لیے 25 یا 26 جولائی کوپولنگ کی تاریخوں پرغور شروع کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی عام انتخابات2018ء کے انعقاد کیلئے تیاریاں فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کو صاف شفاف کروانے کیلئے نہ صرف اقدامات کیے جارہے ہیں بلکہ ووٹرز لسٹوں اورانتخابی عملے کی تربیت بھی شروع کردی ہے۔ جن میں ریٹرننگ آفیسراوراسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر شامل ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عام انتخابات2018ء کا صاف شفاف انعقاد اور پولنگ کے دوران سکیورٹی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔