نامور فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات ناروے کے فیشن شو میں زیب تن کیے جائینگے ‘فیشن شو کا آغاز 13مئی کو اوسلو میں ہو گا

بدھ 9 مئی 2018 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات ناروے کے فیشن شو میں زیب تن کیے جائیں گے‘فیشن شو کا آغاز 13مئی کو اوسلو میں ہو گا،ان فیشن ڈیزائنرز میں ایمان راجپوت،رانی ایمان،فوزیہ حامد،احمد بلال،حنا رضا اور مریم خالد شامل ہیں جبکہ ببلو بطور ہیئر اور میک اپ آرٹس ساتھ ہونگے۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق کلرز آف پاکستان کے زیر اہتمام ناروے میں ایک روزہ فیشن ہونے جا رہا ہے جس میں نامور ماڈلز نامور پاکستانی فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کرینگی۔

ان ملبوسات میں مغربی اور مشرقی ڈریس کا ٹچ دیا گیا ہے اس حوالے سے دانیا ل ارشداور ایمان راجپوت نے بتایا کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری اپنے عروج کی جانب گامزن ہے۔اس فیشن کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے کلچر کو پرموٹ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :