ماڈل و ڈھول پلیئر عریشمہ مریم عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس پاکستان پہنچ گئیں

بدھ 9 مئی 2018 16:32

ماڈل و ڈھول پلیئر عریشمہ مریم عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس پاکستان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) ماڈل و ڈھول پلیئر عریشمہ مریم عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس پاکستان پہنچ گئی‘وہ اپنی والدہ صبا خان کے ہمراہ ایک عمرہ کرنے سعودی عرب گئی لیکن اچانک ان کو دوسرا عمرہ کرنے کا بھی پروگرام بن گیا،لہذا دونوں ماں بیٹی دو عمرے کرنے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد آج صبح واپس وطن پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دوست و عزیز و اقارب کی جانب سے ان کو مبارک باد کی پیغامات اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ مبارک باد دینے والوں کی بڑی تعداد ان کے گھر بھی پہنچ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :